ابنا: انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران اور دیگر ملکوں میں عالمی یوم قدس کے پروگراموں میں اضافہ ہوا ہے اور اس سال بھی یورپ، افریقا اور اسلامی ملکوں میں لاکھوں افراد کو مظاہروں میں شرکت کرتے دیکھاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں سات سو صحافی جن میں دیڑھ سو بیرونی صحافی بھی شامل ہیں عالمی یوم قدس کے مظاہروں کو کوریج دینگے۔ یاد رہے حضرت امام خمینی قدس نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس قرادیا تھا۔ آپ کے اس دانشمندانہ اقدام سے فلسطینی قوم کی تحریک کو نئي جہت ملی ہےاور آج مسئلہ فلسطین اقوام عالم کے ذہنوں میں ایک بار پھر زندہ ہوچکا ہے۔
.......
/169